اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) اوستہ محمد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے2افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو اوستہ محمد کے علاقے میں جعفرآباد پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے 2افراد غلام علی کھوکھر اور صدام حسین کھوکھر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
اوستہ محمد،پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

ٹیگز:
اوستہ محمد
