لوئر کرم(ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا میں لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
ڈی پی او کرم کے مطابق مسلح افراد نے پشاور سے پاراچنارجانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، مسافر گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کرم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، جبکہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

