مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سراوان پریس کلب مستونگ کے نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سراوان پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہےاور مستونگ کے عوام کی مثبت انداز ترجمانی کرتےرہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ اور پریس کلب کے دیگر ممبران علاقے کی مسائل کو بلا امتیاز اجاگر کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں صحافی برادری بلوچ قومی تحریک میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے انھوں نے کہاکہ سراوان پریس کلب کے صحافیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور انکا ساتھ دینے اورانکے مسائل کی حل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
سراوان پریس کلب مستونگ کے نو منتخب کابینہ علاقے کی مسائل کو بلا امتیاز اجاگر کرینگے،نواب رئیسانی

ٹیگز:
نواب رئیسانی
