خضدار (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکز اسلامی ٹاؤن شپ خضدار میں زیر صدارت ضلعی امیر مولانا قمر الدین صاحب منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی پارلیمانی رکن و اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری سر پرست سردار علی محمد قلندرانی سر پرست مولانا محمد یحییٰ نائب امیر مفتی عبد القادر شاہوانی نائب امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا بشیر احمد عثمانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغنی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد قاسم سمالانی ناظم مالیات مولانا محمد ابرہیم مینگل ترجمان مولانا عبد الحق مینگل سالار مولانا عبدالغفار بزنجو ناظم دفتر مولانا عبدالرزاق مینگل عبداللہ شاہوانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر غور آئے اور مختلف تحصیلوں میں تربیتی نشست رکھنے اور اس کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کی متعدد اسکیمات جاری ہیں جس میں وسیع اور محدود پیمانے کے منصوبے شامل ہیں۔ ان اسکیمات کی تکمیل سے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے اور بنیادی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملیگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جییوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی نے جماعت کو فعال بنانے اور جماعتی پیغام کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔ جییوآئی خضدار کے امیر مولانا قمرالدین نے حضرت مولانا عبدالکریم بیر شریف کی اہلیہ کی وفات پر ان کی مغفرت کے لئے دعاء کرائی۔ اور مختلف بزرگ شخصیات جییوآئی خضدار کے نائب امیر مولانا فیض محمد سابق امیر جییوآئی خضدار مولانا عبدالرحمان کرخی مولانا عبدالرؤف براہمزئی مولانا عبید اللہ خضداری و دیگر تمام مسلمان مریضوں کی صحت یابی کے لئے بھی دعاء کی گئی۔
خضدار میں عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کی متعدد اسکیمات جاری ہیں،میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
