خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران سی پیک روڈ کی تعمیراتی کمپنی پر حملہ مشینری نظر آتش کردی گئی۔خاران سی پیک روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی لطیف نوتیزئی کنسٹرکشن کمپنی کے جاری کام پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے تعمیراتی مشینری کو جلا دیا اور فائرنگ بھی کی گئییاد رہے لطیف کنسٹرکشن کمپنی کے جاری مختلف کاموں پر اِس سے قبل بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں اور انکی تعمیراتی مشینری کو بھی کئی مرتبہ جلایا جا چکا ہے۔سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا کر نامعلوم مسلح افراد کی تلاش بھی شروع کردی ہے
خاران، سی پیک روڈ کی تعمیراتی کمپنی پر حملہ،مشینری نظر آتش کردی گئی

ٹیگز:
خاران
