قلات(ڈیلی گرین گوادر) میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر چھ کلو میٹر دور سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں اور نعش کو ڈی ایچ کیو میں طبعی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیئے کوئٹہ ریفر کیا گیا جاں بحق اعجاز احمد کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں جہانزیب ڈاکٹر فضل اللہ شاہزیب حورین سابقہ اور کلثوم شامل ہیں۔
قلات، ٹریفک حادثے میں اعجاز احمد زہری بیٹی سمیت جاں بحق،بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

ٹیگز:
قلات
