کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی اور پی بی 44 کے عوام ری پولنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیری حربے کو قبول نہیں کرینگے امن و امان کو جواز بناکر پیراشوٹرز کے لیے چور دروازے سے راستہ نکالنے کی کوشش منفی اقدام اور قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی صدر اسلم بلوچ ضلع کویٹہ کے صدر پی بی 44 کے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی ترجمان علی احمد لانگو سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے دوستوں کا پی بی 44 کے انتخابات کے مناسبت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے تجاویز و مشاورت کی گئی۔پارٹی قاہدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے اور شفاف انتخابات کو جمہوریت کے استحکام کے لیے لازمی قرار دیتی ہے۔عام انتخابات میں نیشنل پارٹی کی مینڈیٹ کو چرایا گیا۔اور فارم 47 کی پیدوار کو لایا گیا جس سے بلوچستان آج گورننس کی مشکلات کا شکار ہیقاہدین نے کہا کہ انتخابات میں روکاٹ جمہوریت کے لیے نیک شگون ثابت نہیں ہوگا۔جس سے عوام میں مایوسی پھیلے گی۔ نیشنل پارٹی الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 21 نومبر کو انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رمضان ہزارہ صوبائی تعلیم سیکرٹری سعدیہ بادینی ورکنگ کمیٹی کے ممبر فریدہ بلوچ ملک نصیر شاہوانی نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔
حلقہ پی بی 44میں امن وامان کو جواز بناکر ری پولنگ کوروکنے کے عمل کو قبول نہیں کریں گے،میرکبیراحمد محمد شہی

ٹیگز:
میرکبیراحمد محمد شہی
