کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے مستونگ بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے معصوم و بے گناہ بچوں،اور شہریوں کو قتل عام کا نشانہ بنانا انسانیت نہیں،اس طرع کے بزدلانہ اور غیر انسانی عمل کی شدید الفاظ میں مزمت اور دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والے بچوں، پولیس اور شہریوں کے لواحقین سے دلی افسوس و غمِ کا اظہار کرتے ہیں ان کے غم میں نیشنل پارٹی برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں۔ بیان میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ذمہداران کے خلاف کاروائی کرکے انھیں قرار واقعی سزا دی جائے اور زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیا جائے۔
سکول کے معصوم و بے گناہ بچوں اور شہریوں کو قتل عام کا نشانہ بنانا انسانیت نہیں،پھلین بلوچ

ٹیگز:
پھلین بلوچ
