کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ شکایت سیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش اجتماعی نوعیت کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرلی۔ کوئٹہ میں گرین بس سروس کے ڈرائیور کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی شکایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامی افسران نے آگاہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں گرین بس سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چل رہی ہے نجی کمپنی نے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر بس کے ڈرائیور عبدالغنی کو معطل کر دیا ہے گرین بسوں کی نگرانی محکمہ ٹرانسپورٹ اور پی پی پی اتھارٹی کی مشترکہ مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کمیٹی کرتی ہے اور سروس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ نگرانی کا مؤثر نظام قائم ہے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ شکایت سیل نے اوتھل میں آر او پلانٹس کی عدم فعالیت، گنداواہ میں بنیادی سہولتوں کے فقدان،کلی سرڈاکئی پرائمری اسکول کی بلڈنگ سے متعلق عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام اور محکموں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ شکایت سیل کا عوام کو درپیش اجتماعی نوعیت کے مسائل کا نوٹس متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ
