کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.12 روپے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے قوم کو سال نو کا تحفہ دے دیا ہے. یوں بجلی کے ابتدائی یونٹوں پر 10 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے کوئی ہفتہ اور مہینہ جاتا ہے جب حک عوام پر بجلی یا گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے قیامت نہ ڈھائے بجائے اسکے کہ نئے سال کے آغاز پر حکومت عوام کو واضح ریلیف دینے کے فیصلے کرے سال کا آغاز ہوئے ابھی پانچ روز ہی گزرے ہیں کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے پہلے ہی نڈھال ہو چکی ہے اس پر بجلی کے پہلے سے ناقابل برداشت نرخوں میں اضافہ کر کے ان کے ناتواں کندھوں پر بم گرا دیا گیا ہے بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے بجائے اسکے کہ حکومت مفت بجلی کی سہولت سے لطف اندوز ہونے والے مراعت یافتہ لوگوں کی فراہم کردہ سہولت واپس لے اس بوجھ کو عام صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے یوں مفت بجلی کی سہولت پانے والوں کے بل مفلوک الحال صارفین ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کہ ملک شدید اقتصادی بحرانی صورتحال سے دوچار ہے ایسے میں امراء اور مراعت یافتہ طبقے کی عیاشیوں اور سفاکیوں کی قیمت غریب ادا کرتے ہیں ایسی معاشی و معاشرتی تفاوت معاشرے میں نفرت اور انتقام کے جذبات پیدا کرتی ہے. بجلی کے نرخ بڑھیں یا گیس کے مراعت یافتہ طبقے کو رتی برابر فرق نہیں پڑتا. لیکن اس اضافے کا پسے ہوئے طبقے پر فوری اثر پڑتا ہے جنکی آمدنی پہلے ہی انتہائی محدو ہے بلوچستان کے لوگ پاکستان کی سب سے کم مراعت یافتہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اکثریت کا گذر بسر کسمپرسی کی حالت میں ہوتا ہے ایسے میں آئے روز بجلی گیس کے نرخوں میں اضافہ انکی مشکلات میں بے انتہا اضافہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گیس کے نرخوں میں جب بھی اضافہ کیا جاتا ہے تو اس کا اطلاق پورے ملک کی عوام پر یکساں طور پر ہوتا ہے. جبکہ مراعت یافتہ اور غیر مراعت یافتہ طبقے کی مالی استطاعت میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے چنانچہ نرخوں کا اطلاق صوبے کی عوام کی مالی حالت کے مطابق ہونا چاہئے بلوچستان کی عوام کے محروم طبقے کے لئے ناقابل برداشت بلوں کی ادائیگی انتہائی مشکل ہے لہٰذا یا تو انہیں رعایتی نرخوں پر بل بھیجے جائیں یا انہیں کم از کم 300 یونٹس پر خصوصی چھوٹ دی جائے تاکہ انکے لئے زندگی گزارنا ممکن ہو سکے۔
حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 4.12 روپے فی یونٹ اضافہ کرکے قوم کو سال نو کا تحفہ دے دیا ہے، محمد عبدالقادر

ٹیگز:
محمد عبدالقادر
