کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ صوبائی حکومت اور عوام دْکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بدھ کے روز جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے اس واقعے پر دْکھ اور افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اْنہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے پوی قوم دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔وزیر داخلہ نے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ اس اندوہناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا
دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء لانگو
