کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آبپاشی اور توانائی کے محکموں سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس پرنس آغا عمر احمدزئی کی صدارت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی اور توانائی کے مسائل زیر بحث رہے۔ اجلاس میں اراکین مجلس فضل قادر، فرح عظیم شاہ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری آبپاشی حافظ ماجد، سیکرٹری توانائی بشیر بازئی بھی شامل تھے۔محکمہ آبپاشی کے حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران، چیئرمین پرنس عمر احمدزئی نے سینکڑوں نامکمل منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجائے نئی اسکمیات کے،ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبے میں جاری منصوبوں کو ترجیح دینی چاہئے اور انھیں مکمل کرنا چاہئے۔ چیئرمین نے کوئٹہ کے موجودہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنی مدد کی پیشکش کی۔ محکمہ نے غزبند اور برج عزیز خان کو کوئٹہ کے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اہم قرار دیا۔ محکمہ نے جواب دیا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں مذکورہ منصوبوں کو شامل کرنے کے بعد کوئٹہ کے پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔محکمہ توانائی نے اپنے فنکشنز، چیلنجز اور مسائل بھی مجلس کے سامنے پیش کیے۔ چیئرمین مجلس نے توانائی کے مسائل کوصوبے کا سب سے بڑا اور مستقل چیلنج تسلیم کیا اور کہا کہ اس جانب کام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے منابع پر کام سے بلوچستان کے توانائی کے مسائل کئی حد تک حل کئیے جاسکتے ہیں اورمحکمہ توانائی اپنی تمام تر توجہ اس جانب مبذول کرئے تاکہ اس پیچیدہ مسلئے کو حل کیا جاسکے۔اجلاس میں صوبے کے پائیدار مستقبل و خوشحالی کو یقینی بناتے ہوئے پانی کی کمی اور توانائی کے موثر انتظام جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
نئی اسکمیات کے بجائے صوبے میں جاری منصوبوں کو ترجیح دینی چاہئے، پرنس آغا عمر احمدزئی

ٹیگز:
آغا عمر
