کوئٹہ :الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرمحمدعارف بروزجمعہ 26فروری کو صبح10بجے سے دن 12بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات ٹیلی فون پر براہ راست سنیں گے۔ لہٰذا صارفین جمعہ کے روز صبح10بجے سے دن12بجے تک ٹیلی فون نمبر0819202565پر فون کرکے بجلی سے متعلق اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ کریں۔آن لائن کچہری میں کیسکوکے متعلقہ افسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُن کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکوکے تمام صارفین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ آن لائن کچہری کے زریعے اپنے شکایات اور اُن کے حل کیلئے ٹیلی فون نمبر0819202565پر رابطہ کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
صارفین کی بجلی سے متعلق شکایا ت کے ازالہ کے لئے26فروری کو آن لائن کچہری منعقد ہوگی

