کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ، سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ و ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس محمد یاسر بازئی و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلٰی بلوچستان نے محمد وسیم کو پیشہ وارانہ سفر میں 15 میں سے 13 مقابلے جیتنے پر مبارکباد دی میر سرفراز بگٹی نے محمد وسیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے آپ کی ہر ممکن معاونت کریں گے وزیر اعلی بلوچستان نے محکمہ کھیل و ثقافت کو ہدایت کی کہ محمد وسیم کی معاونت کے لیے جلد سمری بھیجوائی جائے تاکہ ضروری کارروائی مکمل کرکے ان کی معاونت کی جاسکے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرتے ہوئے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی منظور کی گئی ہے جس میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کلیدی کردار رہا ہے ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں نوابزادہ جمال خان رئیسانی باصلاحیت نوجوان پارلیمنٹرین ہیں ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ان کے والد شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی نے بھی پاکستان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، باکسر محمد وسیم نے وزیر اعلٰی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ پاکستان اور بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کے لئے بھرپور محنت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
محمد وسیم آپ ہمارا فخر ہیں، پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کیلئے ہرممکن معاونت کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
