کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ روف، ایف ڈی آئی تنظیم اور وویمن ڈویلپمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے خواتین قیدیوں اور بچوں کے خدشات سننے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے خواتین قیدیوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ان کی فلاح و بہبود اور بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہم تمام قیدیوں خاص طور پر خواتین قیدیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہماری توجہ بہتر مستقبل کے لیے قیدیوں کو تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ پر ہے۔ غزالہ گولہ نے اصلاحات کے نفاذ کے لیے صوبائی اسمبلی اور جیل حکام کے درمیان تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انسپکٹر جنرل جیل شجاع الدین کاسی اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈپٹی اسپیکر کو جاری اقدامات اور چیلنجوں سے آگاہ کیا۔ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے خواتین قیدیوں میں گفٹس بھی تقسیم کیے۔
تمام قیدیوں خاص طور پر خواتین قیدیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،غزالہ گولہ

ٹیگز:
غزالہ گولہ
