کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی 4 جامعات بغیر وائس چانسلرز کے کام کررہی ہیں،صوبائی حکومت چھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ان جامعات کیلئے وائس چانسلر کا انتخاب نہیں کر سکی ہے۔بلوچستان کی چار جامعات سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی،چاکر خان رند یونیورسٹی سبی،تربت یونیورسٹی اور لسبیلہ میرین یونیورسٹی بغیر وائس چانسلرز کے کام کررہی ہیں بلوچستان کابینہ نے خواتین کیلئے صوبے کی واحد یونیورسٹی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر محترمہ ساجد نورین کو برطرف کرکے نئی وائس چانسلر کا اعلان بھی کیا تھا لیکن تقریبا ڈیڈھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر گیا لیکن ابھی تک نئی وائس چانسلر کا انتخاب نہیں ہوسکا،یونیورسٹی کی رجسٹرار ناہید حق پچھلے ڈیڈھ ماہ سے قائم مقام وائس چانسلر کے فرائض انجام د دے رہی ہیں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا تربت یونیورسٹی،چاکر خان رند یونیورسٹی سبی اورمیرین یونیورسٹی لسبیلہ کو بھی ہے جو بغیر وائس چانسلرز کے کام کررہی ہیں صوبائی حکومت چھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ان جامعات کیلئے وائس چانسلر کا انتخاب نہیں کر سکی ہے۔صوبائی حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سردار بہادر خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا فیصلہ ہوگیا ہے،اردو یونیورسٹی کراچی کی روبینہ مشتاق وومن یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر ہوں گی،میرین یونیورسٹی لسبیلہ کے وائس چانسلر کے لئے انٹرویو دوبارہ ہوں گے تربت یونیورسٹی،اورچاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلرز کے انتخاب کیلئے اشتہارات دئیے جائیں گے۔
صوبائی حکومت کو 6 ماہ گزرنے کے باوجود بلوچستان کی 4 جامعات کے وائس چانسلرز کا انتخاب نہ ہوسکا

ٹیگز:
بلوچستان
