کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جوڈیشنل ریفارم کیلئے متفقہ مسودہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں عدالتی اصلاحات کیلئے اسٹک ہولڈرز کی تجاوزکا خیر مقدم کریں گے،آئینی عدالت بنانے پر ابھی اتفاق رائے ہوناہے آج جس طرح ججز کی تقرریاں ہورہی ہیں اس میں تو ریفارم کرنی پڑیگی، پہلے وکلا کی سیاست ہوتی ہے اب ججز کی سیاست ہوتی ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پیپلز لائرز فورم کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کے حالات میں ملک کے مسائل تو بہت زیادہ ہیں،بلوچستان وہ صوبہ ہے جہاں پوری لائرز جنریشن شہیدہوئی پاکستان کا عدالتی نظام دہشت گرد متاثرین کو انصاف نہیں دلاسکتاہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے چارٹر اف ڈیموکریسی پر دستخط کئے تھے،شہید محترمہ بے نظیربھٹو کاوعدہ ہے میں نے یہ وعدہ دل وجان سے پورا کرناہے ہر ضلع میں آپ رابطے کیلئے کمیٹی بنائیں اپنی استعدادمیں ہمارے بیانیے اورمنشورکو آگے پھیلائیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آئینی عدالت بنائیں گے جہاں میں سب صوبوں کی نمائندگی ہوگی آئینی عدالت کے حوالے سے پیپلزپارٹی،اتحادی جماعتوں،مولانافضل الرحمان کی جماعت کابھی موقف رہاہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ توہمیں طے کرناچاہئے کہ جس طریقے سے آج تقرریاں ہورہی ہیں اس میں تو ریفارم کرنی پڑیگی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایساعدالتی تقرریوں کانظام بنایا گیا ہے جوعدالتی نظام عوام کیلئے نہیں ہے یہ صرف ججزکیلئے ہے، نہ صرف آئینی عدالت بناناضروری ہے بلکہ جوڈیشل تقرری کے نظام میں بھی تبدیلی لاناضروری ہے یہ نہیں ہوسکتاکہ سب کے دباومیں آکر جو کام ضروری ہے وہ کام نہ کریں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا میں صرف ہم خیال لوگوں سے بات نہیں کررہابلکہ وکلاء سے بات کروں گا میں ملک بھر میں بار سے بات کروں گا لگ ایسے رہاہے وہ مک مکا کا نظام چاہتے ہیں ہم اپناسیاسی کیس سیاسی انداز سے لڑیں گے۔
جوڈیشنل ریفارم کیلئے متفقہ مسودہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

ٹیگز:
بلاول بھٹو زرداری
