کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلومیں سسر نے فائرنگ کر کے داماد کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوہلو کے علاقے میٹھازئی میں گل محمد نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے داماد اللہ داد شیرانی کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ آپسی رشتے کا تنازعے پر بتایا جارہا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
کوہلومیں سسر نے فائرنگ کر کے داماد کو قتل،بیٹی کو زخمی کردیا

ٹیگز:
کوہلو
