کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیر ہ مراد جمالی میں شاہ پمپ کے قریب موٹر سائیکل پر مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
