کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مبینہ ریاست مخالف پریس کانفرنس کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے گزشتہ شب مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والے سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ انہیں سریاب روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ مبینہ طور پر ریاست مخالف پریس کانفرنس کرنے کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ریاست مخالف پریس کانفرنس پر سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار

ٹیگز:
سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض
