لاہور (ڈیلی گرین گوادر)اسلام سے متعصبانہ رویہ کے باعث اسلامی شعائر کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے-ہم دو دہاہیوں سے عالمی یوم حجاب منا رہے ہیں -حجاب کو صرف کپڑے کا ایک گز کا کپڑے کا ٹکڑا نہیں سمجھئے بلکہ قرآن نے اسلامی تہذیب کے احکامات کا آغاز ہی حجاب سے کیاہے-
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے لاہور پریس کلب میں “تہذیب ہے حجاب، اخلاقیات ازادی ہے” کے موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا-
انہوں نے کہاکہ اسلام کی پوری تہذیب حیا اور حجاب کے نظام پر مبنی ہے جس میں ہر مرداور ہر عورت کو تحفظ کا حق ہے اور یہ معاشرہ تب ہی محفوظ ہوگا جب ہم ان اقدار کی حفاظت کریں گے جو اسلام ہمی عطا کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ عورت قیمتی ہے اسے محفوظ رکھا جاتا ہے قیمتی زیور کی طرح اللہ نے اس کی حفاظت کا انتظام کیا جائے – مسلمان عورت کاعظیم مرتبہ ہے ہمارے خالق نے ہماری حفاظت کے لیے حدود کا تعین کیا ہےعالمی یوم حجاب کا یہی پیغام ہے کہ حجاب پوری تہذیب ہے اور یہ تہذیب ہوگی تو معاشرے محفوظ و مستحکم ہو گااور ایک دوسرے سے لوگ احترام و تقویت پائیں
ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا کہ مروہ الشربینی کو اس لیئے شہید کیا گیا تھا کہ انہوں نے حجاب پہنا ہوا تھا-اللہ تعالیٰ نے مرد کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے حجاب علامت ہے لیکن اصل چیز پورا نظام ہے مسلمان عورت حجاب لے تو اسے دہشت گردی سے کیوں جوڑا جاتا ہے یہ تہذیب نافذ ہوگی تو بچیاں خود محفوظ ہوں گی ان کی اعلیٰ تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی بہاولپور کے اندر ویڈیوز کے اسکینڈل سامنے آتے ہیں یا نور مقدم کیس سامنے آتا ہے
سب اسلام کے نظام رحمت سے روگردانی کی وجہ سے ہے- مرد و عورت کو آزادی نسواں کی تحریک میں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کردیا ہے عورت کا تو مطلب ہی مستور ہے اس کو چھپایا گیا ہےتمام خواتین اسلام ، کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں وہ آئیں اور جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کا ساتھ دیں ہماری مہم کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی کی مہم کو تیز تر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں –

