جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے ضلع جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ڈان نیوز کے مطابق ریلیف کمشنر بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلع جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
ضلع جھل مگسی میں گزشتہ تین اسپیل کے دوران شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔اس اضافے کے بعد بلوچستان میں آفت زدہ اضلاع کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

