کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وامیدوار این اے 264،پی بی43کوئٹہ ز اہدا ختر بلوچ نے کہاکہ عوام الناس مستقل ناسور،نااہل حکومت،بدعنوانی اور بے روزگاری وغربت سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔لمحوں کی خطاء بہت ہوگئی،دعوے بے عمل اعلانات،اسلام وقومیت کے نام پر بڑے بڑے دعوے بہت ہوگیے اب عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کااستعما ل کرناچاہیے سب کو آزمانے،سب سے مایوس ہونے کے بعد اب جماعت اسلامی کو موقع دینے کا وقت ہے جماعت اسلامی نے ہر مصیبت اورپریشانی میں سب کی بلاتفریق خدمت کی ہیں اور کراچی میئر شپ،پشتونخواہ کے وزیر خزانہ وسینئر منسٹری اور کونسلری تک دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے بحسن وخوبی کام کیا کہی کوئی غبن بدعنوانی کمیشن کا نام ونشان تک نہیں تو پھر جماعت اسلامی کو کیوں موقع نہ دیا جائے۔انشاء اللہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ انتخاب میں ورکرزکنونشن،کارنرمیٹنگز،اجلاس سے خطاب، صوبائی سیکرٹریٹ میں آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ کوئٹہ کو دیہات اور بلوچستان کو ویران کرنے والے یہی پارٹیاں ہیں جو آج عوام سے پھراسلام وقومیت اور خوشنما وعدوں بے عمل وعدوں کی بنیادپر ووٹ مانگ رہے ہیں عوام الناس ووٹ کی طاقت سے لٹیروں نااہل پارٹیوں بار بارمختلف ناموں سے مسلط لوگوں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی نے اس بار گوادرسے ژوب تک ہر حلقے سے دیانت دار اہل پڑھے لکھے مخلص دیانت دار امیدوار کھڑے کیے ہیں انشاء اللہ عوام الناس کے تعاون سے صوبہ بھر میں بہترین کامیابی حاصل کریں گے۔عوام الناس گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارپر قابض قوتوں سے حسا ب مانگیں ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں ان کے جوٹے وعدوں بے عمل اعلانات کے بجائے ان کی کارکردگی،ترقیاتی کام،اسلام وقوم کیلئے کیے گیے کاموں کو دیکھ لیں ویسے تو قوم درپدر،پریشان نوجوان بے روزگار،نوکریاں وزارت پر قابض لوگ فروخت کر رہے تھے،جماعت اسلامی اقتدارمیں آئی تو عوام کوان کا جائز حقو ق ملیں گے بے روزگاری وغربت ختم ہوگی،منشیات کے بجائے تعلیمی ادارے اورکھیل کے میدان آباد ہوں گے،منشیات کا خاتمہ،تعلیمی ادارے آباد،معیاری تعلیم،صحت مند سرگرمیاں عام کرناہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
جماعت اسلامی نے ہر مصیبت اورپریشانی میں سب کی بلاتفریق خدمت کی ہیں،ز اہدا ختر بلوچ

ٹیگز:
ز اہدا ختر بلوچ
