کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا الیکشن ٹربیونل نے گزگ اور جوہان کے سات پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیاہے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی ٹربیونل نےضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیا ضیالانگو کے خلاف میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی ضیاء لانگو کی جانب سےسلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی۔
الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

ٹیگز:
ضیاء لانگو
