کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو شہید کیا تھا اور تخریب کاری میں بھی ملوث تھے، کارروائی کا مقصد واقعے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا تھا، فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

ٹیگز:
مستونگ
