اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ میں گہرے جوہڑ میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بیلہ کے نواحی علاقے گوٹھ اسماعیلانی میں کھیت میں واقع بارش اور برساتی نالے کے کھڑے پانی کے گہرے جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے جنکی عمریں 8 سے 12 سال تک بتائی جاتی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
بیلہ،گہرے جوہڑ میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

ٹیگز:
بیلہ
