اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے سیکٹر جی۔ 13 میں 3 مکسڈ یوز کمرشل پلاٹس کی نیلامی عام کے لیے انویسٹرز حضرات کے لیے اسلام آباد کےایک نجی ہوٹل میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔آج بروز بدھ مورخہ 31 جولائی 2024 کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے انویسٹر حضرات کے اعزاز میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں سردار طاہر محمود ( صدر فیڈ ریشن آف رئیلٹر ز پاکستان ) اور قومی و بین الاقوامی انویسٹر حضرات نے شرکت کی۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل ( ڈائریکٹر پلانگ ، ڈائریکٹر لاء ، ڈائریکٹر اسٹیٹ ، ڈائریکٹر ریونیو اور جی ایم فنانس (ایفرو) کی جانب سے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس اجلاس میں 7 اگست 2024 کو ہونے والا آکشن خصوصی طور پر موضوع بحث رہا۔ انویسٹر حضرات نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹس میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور اس کاوش پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو سراہا۔ اور مستقبل میں مزید اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انویسٹر حضرات نے شراکت داری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور انہوں نے پاکستان کی صلاحیتوں بالخصوص اس کی متحرک آبادی اور اس کی رہائشی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل نے معزز انویسٹر حضرات کی تمام تجاویز کو غور سے سنا۔ اور مستقبل کی کاوشوں اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا۔ آخر میں ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل نے معزز مہمانوں اور انویسٹر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اور 7 اگست 2024 کو ہونے والے ہاؤسنگ اتھارٹی کے آکشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اسلام آباد،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے انویسٹرز کے لیے اہم اجلاس منعقد

ٹیگز:
اسلام آباد
