کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹیگیشن ونگ ذوہیب محسن کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس سے بلیک بکس میں ملنے والی لاش 13سے 14 سالہ محمد عمر کی ہے،لڑکے کے قتل میں ملوث ملزمان ایک پولیس کانسٹیبل تاج محمد، اور بلال احمد کو گرفتار کرلیاہےملزمان نے لڑکے کو آنکھ کے قریب گولی ماری ،کامیاب کارروائی میں ایس آئی نظام الحق، آئی پی اسد مندوخیل، ایس آئی فتح سرپارہ، ایس آئی ہدایت، اور اے ایس آئی سمیع پر مشتمل ٹیم نے ملزمان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس نےآلہ قتل، 1رکشہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کیے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ،سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزمان گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
