کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پولیس میں فرائض میں غفلت برتنے، غیر حاضری سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر 2اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت برطرف کئے گئے 209ا ہلکاروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ بلوچستان پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے، غیر حاضری سمیت دیگر وجوہات کی بناء پرملازمت سے برطرف کردیا تھا تاہم بعدازاں سابقہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے ان اہلکاروں کو بحال کیاگیاجس کے بعد معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سفارشات کی بناء پر ملازمین کی برطرفی کودرست قرار دیتے ہوئے آئی جی پولیس کی جانب سے برطرفی کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا جس کے بعد برطرف اہلکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق برطرف ہونے والے اہلکاروں کی جاری کی گئی فہرست میں کوئٹہ سے 180سے زائد،لورالائی سے 8،سبی سے 6، مکران سے 3، ژوب سے 8، نصیر آباد سے 3، قلات سے 1، شعبہ ٹیلی سے 4، اے ٹی ایف سے ایک اہلکار شامل ہیں۔
بلوچستان پولیس میں غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت209 اہلکار برطرف

ٹیگز:
بلوچستان پولیس
