لندن(ڈیلی گرین گوادر)مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع قلات میں مون سون بارشوں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو ڈپٹی کمشنر قلات مہر اللہ بادینی نے نقصانات اور امدادی کارروائیاں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلات،اسٹنٹ کمشنر قلات،ایکسین بی اینڈ ار،ایکسین پی ایچ ای،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر،و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نےاجلاس کے شرکاءکو پنداران،گزگ،جوہان،نیچارہ،نیمرغ، گرانئ،کے علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے متعلقہ اداروں کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنج بہت بڑا ہے اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم متاثرین کی مکمل بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گئے۔ مشیر داخلہ نے ہدایات کی ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے متاثریں کی آبادکاری کیلے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی متاثریں کی امداداور بحالی کیلے کردار قابل تحسین ہیں مزید بارشوں کے امکان کے تناظر میں اپنی صلاحتیوں کو مزید بہتر بنائیں میر ضیاء نے کہا کہ اس وقت ضلع قلات میں 600خاندانوں کیلے چوتھے اسپیل میں امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے اورسیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ پی ڈی ایم اے امداد وبحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی اور اس میں اپنا کردار ادا کر ے میر ضیاء نے کہا کہ اس وقت ضلع قلات میں پیاز اور سیب کی فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوئےاورقیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ انفراسٹیک کچر بھی تباہ ہوا۔
محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم متاثرین کی مکمل بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاءلانگو
