کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سول لائن تھانے میں دفعہ 144کی خلاف ورزی،سرکاری املاک کونقصان،ریڈ زون میں فائرنگ وپتھراؤ کرنے پر ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز ظہیر بلوچ کے لواحقین کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ماہ رنگ بلوچ،بیبرگ بلوچ،بیبو بلوچ اور حوران بلوچ کررہی تھی،ریلی کے شرکاء نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی ان کے قائدین کے کہنے پر پولیس پارٹی پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5سرکاری گاڑیاں تباہ ہوگئیں،ریلی کی شرکاء نے 2گھنٹے تک ریڈ زون میں توڑ پوڑ کیں،ایف آئی آر میں ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ،ببرگ بلوچ، بیبو بلوچ اور حوران بلوچ سمیت 16افراد کے خلاف ایس ایچ او سول لائن تھانے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
سول لائن تھانے میں ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج

ٹیگز:
ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ
