کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، عاشورہ کے جلوسوں کی بہتر سیکورٹی کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ میں ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) میں محرم الحرام کے حوالے ایک مشترکہ سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔کانفرنس میں شمالی بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ کانفرنس میں مختلف اضلاع میں ہونے والے جلوسوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بہتر سکیورٹی کی فراہمی کیلئے ایک کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ)، بلوچستان پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہمیشہ کی طرح اس محرم الحرام میں بھی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
بلوچستان میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ٹیگز:
محرم الحرام
