کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مجلس علماء پاکستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ محرم الحرام کے مقدس ماہ میں امن قائم رکھناقوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اتحاد بین المسلیمن احترام انسانیت،بین المذاہب ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام تعاون کریں۔ یہ بات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد، مولانا انوارالحق حقانی، قاری مہراللہ، علامہ سیدہاشم موسوی، پادری سائمن بشیر اور دیگر نے کوئٹہ منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان متحڈ ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا دشمن طاقاتوں کا ناپاک ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں دشمن طاقتیں ہمیں لڑا کر انتشار پیدا کرکے کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کا مقصد اپنے ناپاک ایجنڈے اور سازشوں کو کامیاب کرنا ہے جوکہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں چاہئے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت،محبت،روداری اور اتحاد کو سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اتحاد وحدت ہمارا دینی اورایمانی سرمایہ ہے ہم سب مسلمان ہیں اورایک ہی کلمہ پڑھتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحاد و استحکام اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے ہم نے اپنے اتحاد اورداخلی استحکام کے ذریعے دشمن کو شکست دینی ہے میں علماء کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ محرم الحرام میں خصوصی طور پردشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں انتشار اور عدم استحکام کی ہرسازش کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنادیں اتحاد بین المسلمین،استحکام پاکستان اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام کا پیغام بھی ہم سب کو متحد رکھنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ایماندار اور محبوطن ہیں اورانشاء اللہ پیغام پاکستان پاکستان کا وہ بیانیہ ہے جس کو ہم ہر گھر کی آواز بنادیں گے پیغام پاکستان کی روشنی میں جو ضابطہ اخلاق تیارکیا گیا ہے اس کو عام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے علماء کرام ممبر و محراب سے آگاہی کو پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس اور علماء کرام محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے افواج پاکستان،پولیس،انتظامیہ اورسیکورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔
محرم الحرام کے مقدس ماہ میں امن قائم رکھناقوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد

ٹیگز:
مولانا عبدالخبیر آزاد
