کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں 21نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس آج صبح 10بجے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں صوبے کی جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری، بیونوک کے سروس رولز، جھل مگسی میں ڈیمز کی منظوری، بی ڈی اے کے 338کنٹریکٹ اور 229پروجیکٹ ملازمین کی ریگولرئزیشن، بلوچستان پولیس کے افسران کے لئے الگ کیڈر کی منظوری، بوستان کو بی ایریا سے اے ایریامیں تبدیل کرنے، حکومت بلوچستان اور گرین کارپوریٹ کے درمیان معاہدے سمیت محکمہ پی ایچ ای، داخلہ، بورڈ آف ریونیو، آبپاشی، خزانہ، پی اینڈ ڈی کے 21مختلف ایجنڈا زیر غور آئیں گے۔
بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب،21نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

ٹیگز:
بلوچستان صوبائی کابینہ
