اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے استفسار کیا ہے کہ کیا افغانستان کے ساتھ جنگ کرنا مسئلے کا حل ہے؟
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ایران نے پاکستانی حدود میں حملہ کیا تو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان اور ایران نے مل کر مسئلہ ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان کے ساتھ جنگ کرنا مسئلے کا کوئی حل ہے؟ کیا مذاکرات کے ذریعے حل نہیں نکالا جاسکتا ہے؟

