کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) کی جانب سےکو ڈی سی آفس کوئٹہ میں واقع نیب کے شکایتی دفتر میں عوامی سماعت کا اہتمام کیا گیا۔ نیب (بلوچستان) کی جانب سے ڈی سی آفس انسکمب روڈ کوئٹہ میں واقع اپنے کمپلینٹ سیل میں عوامی سماعت کا اہتمام کیا گیاجس میں عوام نے شرکت کی اور اپنی شکایات درج کروائیں۔ نیب شفافیت، احتساب اور عوامی شمولیت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا رہا ہےاور اسی سلسلے میں منعقدہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی اعتماد کو فروغ دینا اور عوام کو بدعنوانی کے بارے میں اپنے خدشات کو اظہار کرنے کے لئے ایک براہ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ نیب بدعنوانی کی شکایات کو فوری اور موثر طریقے سے حل کرنے اور سب کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد نیب کے جانب سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور عوام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو کو بدعنوانی کے مقدمات کی اطلاعات جاری رکھیں۔ ڈی جی نیب (بلوچستان) نے کرپشن کے خاتمے اور بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کی کوششوں کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔شکایت کنندگان کی ایک خاص تعداد کھلی کچہری میں شامل ہوئی اور اپنی شکایات جمع کروائیں۔ ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی۔ کھلی کچہری کے دوران سرکاری عہدیداروں اور ایجنٹ مافیا زکی ملی بھگت سے اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کچھ دیگر شکایات بھی جمع کی گئیں۔ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب شفافیت، دیانت داری اور احتساب کے کلچر کو فروغ دینےاور ہر شہری کو بدعنوانی سے پاک معاشرے میں رہنے کے لئے بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے، جہاں ان کے حقوق اور وقار کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا۔ کھلی کچہری کا اہتمام نیب کے ہر قسم کی بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے عزم کو قائم کرتا ہے اور یہ کوشش عام لوگوں کو بھی قومی احتساب بیورو کو بدعنوانی کے معاملات کی اطلاع دینے کی ترغیب دیتی ہے۔
ہر شہری کو بدعنوانی سے پاک معاشرے میں رہنے کے لئے پرعزم ہے،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان

