کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ بدھ کی شام شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث 132KV سوئی۔ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے 4ٹاورز گرگئے جس کے نتیجے میں اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک 132kVڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے کہاکہ شدید بارش اورطوفانی ہواؤں کی وجہ سے سوئی گرڈاسٹیشن کے دیوار اور گرڈمیں نصب کیپسٹربینک کو بھی نقصان پہنچاہے۔علاوہ ازیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں سے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں بجلی کے ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبوں کو بھی نقصان پہنچاہے جن میں 36ایچ ٹی کھمبے اور 2ایل ٹی کھمبے شامل ہیں۔ ترجما ن نے مزیدکہاکہ سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اور گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او)پر مشتمل ٹیموں کیجانب سے مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کے متاثرہ ٹاوروں کی مرمت، تنصیب اوربحالی کاکام شروع کیاجائے گاجبکہ متعلقہ سائٹ پر سامان کی منتقلی کاعمل بھی شروع کردیاگیا ہے اور توقع ہے کہ متاثرہ ٹاوروں کی مرمت وبحالی اور تنصیب کاکام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔تاہم کیسکونے شدیدبارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث ڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے متعلقہ صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
شدید بارشوں اورطوفانی ہواؤں کے باعث 132KVسوئی۔ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے 4ٹاور ز گرگئے

ٹیگز:
سوئی۔ڈیرہ بگٹی
