کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زرغون شابان پکنک پوائنٹ سےاغوا ہونے والے10افراد کاتاحال پتا نہ چل سکا،نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روزپکنک پر آنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد کسٹم اہلکار سمیت10کو اغوا کیاتھا اغوا ہونے والوں میں چار کا سرکی روڈکوئٹہ اور دو کا تعلق ملتان سے ہے جو کزن ہیں عینی شاہد کےمطابق پکنک پوائنٹ پر انتہائی رش تھا ہر طرف لوگ کھانے پکا رہے تھے میوزیک بھی سن رہے تھے اور علاقائی رقص بھی کیا جا رہا تھااس دوران تین درجن سے زائد مسلح افراد آئے اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پکنک منانے والوں کو ایک جگہ کھڑے ہونے کو کہا وہاں موجود مقامی افراد نے مسلح افراد سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کوئی بات نہیں سنی اور سب کے شناختی کارڈ چیک کئےمسلح افراد نے 14افراد کو ایک طرف کھڑا کیا اوردیگر پکنک منانے والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھایا جاتے ہوئےمسلح افراد 14افراد کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ چار افراد کو کچھ فاصلے پر لے جا کر چھوڑ دیامغویوں میں کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ انور کاسی ٹائون کے6 نوجوان شامل ہیں مغویوں میں ریلوے آئی ٹی برانچ کا کلرک رضا ولد شیخ منصور رضا ٗ تین بھائی فرمان، ریحان اور حسن ملتان سے آئے ہوئے اپنے کزن جو بھائی ہے حارث اور حمزہ کے ساتھ تین موٹرسائیکلوں پر پکنک منانے گئے تھےسیکورٹی فورسز ٗ لیویز اور پولیس مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ اپریشن کررہی ہے
زرغون شابان پکنک پوائنٹ سےاغوا ہونے والے10افراد کاتاحال پتا نہ چل سکا

ٹیگز:
زرغون شابان پکنک پوائنٹ
