کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1967 سے ملک میں رہنے والے تمام طبقات کی بلارنگ نسل،مذہب اور ہر قسم تعصبات سے بلا ترہوکر مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے،نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر ملک میں ایک بار پھر عوامی راج قائم کرنے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو صوبائی سیکرٹریٹ میں سیاسی و قبائلی رہنماء سید اعظیم آغا اور ماسٹر کریم خلجی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، ملاقات میں سیاسی و صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنماء سید اعظیم آغا اور ماسٹر کریم خلجی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور مثبت پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیاجس پر روزی خان کاکڑ نے اپنی جانب سے اور صوبائی قیادت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت اختیار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مبارکباد دی۔روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی۔1973 کے آئین، ملک میں رہنے والے اقوام کی احساس محرومی خاتمے کے لئے صوبوں کو صوبائی خودمختیاری جیسے بنیادی اقدامات پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام اورملک دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار میں موقع ملا ہے۔ ان کی تمام پالیسیوں کا محور اور وسائل کا رخ محروم و پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کا راہ پر گامزن کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی انہی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت سیاسی کارکن دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہوکر آئے روز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہیں۔ کیونکہ عوام کی نظر میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی کو عوام کی نجات دہندہ پارٹی کے طور پر اپنی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر ملک میں ایک بار پھر عوامی راج قائم کرنے جارہے ہیں۔ انشاء اللہ وزیراعظم بلاول بھٹو ملک سے معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری ختم کرکے ترقی وخوشحالی کی ڈگر پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ اس موقع پر صوبائی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔
آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر ملک میں ایک بار پھر عوامی راج قائم کرنے جارہے ہیں، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
