کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام نے کوروناکی تیسری لہرکوسنجیدہ نہیں لیاجس کے نتیجے میں کورونا کے کیسز ایک فیصد سے بڑھ کر نوفیصد تک پہنچ گئی ہے فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کے تمام مختص کردہ بستر بھر چکے ہیں صوبائی حکومت نے کورونا کی گھمیر ہوتی صورتحال کے پیش نظر آئندہ پندرہ دن کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کردیا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ عوام نے کورونا کی تیسری لہر میں احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا یہی وجہ ہے کہ کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ این سی او سی کی واضع ہدایت ہے کہ آٹھ فیصد سے زائد کیسز کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے آج سے یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا ہفتے اور اتوار کو تمام سرگرمیوں کو معطل کیا گیا ہے پبلک پارکس کو مکمل بند صرف جوگنگ کی اجازت ہوگی سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری پچاس فیصد رکھی گئی ہے بین الصوبائی کے علاوہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں بھی آدھی سواریاں ہونگی،نماز اور تراویح کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلہ اور کھلی فضا میں اہتمام ہوگا علما کرام عالمی وباء کو روکنے کیلئے تعاون کریں انہوں نے کہاکہ کیسز کم ہوئے تو حکومت پابندیاں بھی کم کرے گی، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اور کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو پھلاو کی شرح بائیس فیصد تک پہنچ جائے گا ور اگر کورونا کی شرح بڑھی تو حکومت مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور ہوگی۔
علما کرام عالمی وباء کو روکنے کیلئے تعاون کریں ، لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
علما کرام
