اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بانی پی ٹی آئی کے نامزد مذاکرات کار محمودخان اچکزئی نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ان کی تحریک فوج کے خلاف نہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔ محمودخان اچکزئی نے کہا ہم نے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف ہمارے ساتھ نہ آئے تو ایسا وقت آئے گا کہ یہ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بپھرے ہوئے ہیں انہیں دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔
محمودخان اچکزئی،نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامند

ٹیگز:
محمودخان اچکزئی
