پنجاب :مسلم لیگ نون کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تک عمران خان چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے جہانگیر ترین سے مشورے لیتے رہے اور آج جہانگیر ترین کو چینی مافیا کا سرغنہ کہہ رہے ہیں لیکن حقیقت میں تو عمران خان صاحب ہی مافیا کے اصل سرغنہ ہیں فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومتی کشتی طوفانی لہروں میں ہچکولے کھا رہی ہے اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خادمہ جی، نہ پی ڈی ایم کہیں جارہی ہے اور نہ راجکماری لیکن عوام آپ کی نالائقیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت سے پہلے مریم نواز برداشت نہیں ہورہی تھیں اور اب حمزہ شہباز کے بعد میاں شہبازشریف بھی باہر آگئے ہیں عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سلطنت عمرانیہ کے احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے پٹ گئی ہے،ہے۔
عمران خان صاحب مافیا کے اصل سرغنہ آپ ہیں، عظمیٰ بخاری

ٹیگز:
عمران خان صاحب
