کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اساتذہ اپنے مثبت کردار سے بلوچستان میں بہت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے 64 سے زائد اساتذہ کے سفر معلم پروگرام کے تحت ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بلوچستان کے اساتذہ کاہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کروایا گیا جہاں آمد پر وفد کو بلوچستان کے قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں اور مقامی افراد کیلئے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے تمام اساتذہ سے ملاقات کی اور سوالات کے جواب دیے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اساتذہ کو معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے مثبت کردار سے بلوچستان میں بہت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے ایف سی کی کاوشوں کو سراہا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بھی ایف سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔سفر معلم کے وفد نے ہیڈکوارٹرز ایف سی کے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی درخواست کی۔
اساتذہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں،میجر جنرل چوہدری امیراجمل

ٹیگز:
ایف سی بلوچستان (نارتھ)
