سبی(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی اصغر مگسی کی زیر صدارت پولیو ٹیموں کی جائزہ کارکردگی کے حوالےسے اجلاس منعقد ہوا جسمیں محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او کے مانیٹرز ، یو سی ایم اوز ، ایریا انچارج اور ذیلی محکموں کے مانیٹرز نے شرکت کی اجلاس میں اے ڈی سی کو دن بھر کی تمام تر صورتحال اور کارکردگی کے حوالے سے متعلقہ افسران اور یو سی ایم اوز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے زیادہ تر گھر بند پائے گئے ہیں کیونکہ لوگ سرد علاقوں میں چھٹیاں گزارنے چلے گئے ہیں – ٹیمیں اپنے روٹ میپ کے مطابق کام کر رہی ہیں اس موقع پر اے ڈی سی علی اصغر مگسی نے کہا کہ پولیو جسیے موذی مرض سے اپنی آنے والوں نسلوں کو محفوظ رکھنا ہے لہٰذا بہترین انداز میں مہم چلائی جائے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلاوائیں تاکہ اس بیماری سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔
پولیو جسیے موذی مرض سے اپنی آنے والوں نسلوں کو محفوظ رکھنا ہے،علی اصغر مگسی

ٹیگز:
علی اصغر مگسی
