کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور مسائل کے فوری حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر علاقے کے مختلف وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگا ہ کیا صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی حقیقی جماعت ہے جس کا ہمیشہ سے یہ ہی وژن رہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر اور بلند ہواور اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنا ے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ڈی پی2024.25 میں ایسے منصوبوں بنائے جائیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور یہ یہی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ کا وژن بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقے و صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں انہوں نے وفود سے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے علاقے و صوبے کے ہر فرد کے لئے کھلے ہیں وفود نے صوبائی مشیر کا مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،نسیم الرحمان خان ملاخیل

ٹیگز:
نسیم الرحمان خان ملاخیل
