اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے قائد کا موقف ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔

