کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا، مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں ایران کے قونصلیٹ میں ڈپٹی قونصل جنرل آغا سید مہدی شائقی سے ایرانی صدر اور انکی کابینہ کے ارکان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا حاجی علی مدد جتک،سردار زادہ فیصل جمالی،میر ظہور بلیدی،سلیم احمد کھوسہ،میر شعیب نوشیروانی،رلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند،میر برکت رند رکن اسمبلی حاجی زابد ریکی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی امن کے داعی تھے انکا اچانک بچھڑجانابہت بڑا سانحہ ہے،مرحوم صدر کی پاک ایران تعلقات کی مضبوطی کے لئے پیش کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں،پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے صدرابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ سمیت دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے وفات پر دلی رنج ہوا مرحوم ایرانی صدر نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے جو پیش رفت کی وہ یاد رکھی جائے گی ایران برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس بڑے سانحہ کے بعد بھی مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے دوطرفہ برادر ملک کا مشن جاری رہے گا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم صدر اور انکے رفقا کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔اس موقع پر ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل نے قونصلیٹ آمد پر وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام پاکستانی قوم کی محبتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ،صدر،وزیر خارجہ کی شہادت پر دلی غم اور افسوس کا اظہار

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
