خضدار: خضدار میں پولیس کی تحریک لبیک کے احتجاج پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق، متعدد بے ہوش زخمی و گرفتار،تحریک لبیک کی جانب سے واقعہ کی شدیدالفاظ مذمت فائرنگ اور کارکن کی شہادت کے واقعہ کو سفاکانہ قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق تحریکِ لبیک کے مرکزی سربراہ حافظ سعد رضوی کو پیرکے روز لاہور میں پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے خلاف تحریکِ لبیک خضدار کے کارکنان گھروں سے باہرنکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پردھرنا دیا انہوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا، اور کافی دیر تک روڈ پر بیٹھے رہے،پولیس و ضلعی انتظامیہ نے روڈ کھولنے کے لئے ان سے مذاکرات کیئے تاہم مذاکرات ناکام رہے جس کے بعد مظاہرین کو منشترکرنے کے لئے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے آنسوگیس پھینکی،لاٹھی چارج کیا اورفائرنگ کی گئی،جس سے ایک کارکن محمد سلیم ساکن زیدی پہلے زخمی اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، جب کہ متعدد کارکنان بے ہوش ہوئے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، واقعہ کے بعد تحریکِ لبیک کے کارکنا مذید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پرپتھراؤ کیا اور کافی دیر تک ٹی ایل کے کارکنان و سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ دیکھنے میں آئی، بعد ازاں تحریک لبیک کے کارکنان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے جن میں سے بعض کو گرفتارکرلیا گیا اور چند ایک گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے، تحریک لبیک خضدار کے رہنماء عطاء محمد رضوی نے اس واقعہ کے بعد سخت موقف جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکنان پرامن طریقے سے مظاہرہ کررہے تھے بلا اشتعال ان پر پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز نے دھوا بول کر پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور بعد ازاں لاٹھی چارج اور نوبت فائرنگ تک چلی گئی جس سے ایک کارکن محمد سلیم فائرنگ سے شہید ہوا جب کہ متعدد کارکنان زخمی ہیں اس طرح سیکورٹی فورسز کا دہشت گردانہ انداز میں ہمارے پر امن مظاہرے پر حملہ آور ہونا سفاکانہ اور ظالمانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس سے حالات مذید خراب ہونگے اور یہاں سیاسی و جمہوری انداز میں احتجاج کرنے والوں کو دیوار سے لگانے سے حالات مذید دِگر گوں ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم جانی و مالی قربانی دینے سے کسی بھی طرح دریغ نہیں کریں گے ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پر ہم اپنے جان قربان کردیں گے تاہم اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عزت وحرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے خضدار میں آج کا واقعہ قابل مذمت بہیمانہ اور سفاکانہ ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے جلد ہی مشاورت کے بعد فیصلہ دیں گے، دریں اثناء پولیس کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے کارکنان مشتعل تھے جنہوں نے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا پتھراؤ کیا جس میں پولیس کے پانچ اہلکار بھی زخمی ہیں۔
خضدار پولیس کی تحریک لبیک کے احتجاج پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق، متعدد زخمی

ٹیگز:
خضدار پولیس
