اسلام آباد،کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وکے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ سے اسلام آباد میں ملاقات کیا ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور ٹرالرز مافیا کے حوالے سے تبادلہ خیال ماہی گیروں کے مسئلوں کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کی درخواست پھلین بلوچ نے مولانا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے اجتماعی قومی مسائل پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریگی نیشنل پارٹی ماہی گیروں کے مسائل ہو یا بارڈر کے روزگار ہو اپنی قومی زمہ داریوں کو قومی فرض سمجھ کر اپنا کردار ادا کریگی اسوقت بلوچستان کے قومی مسائل ساحل سمندر کی تحفظ مکران کے عوام کی سرحدی روزگار کے معاملے میں یکجہا اور متحد ہوکر مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔
نیشنل پارٹی بلوچستان کے اجتماعی قومی مسائل پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریگی،پھلین بلوچ

ٹیگز:
پھلین بلوچ
