کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اینٹی کرپشن بلوچستان کی کاروائی بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے سابق سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کالج کے سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج طارق جاوید کو بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں اور بدانتظامیوں کے الزامات کے تحقیقات کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ انکوائری بولان میڈیکل کالج میں طلبا وظائف کے فنڈز، غیر قانونی تقرریوں، ٹرانسپورٹ کے وسائل، تنخواہوں، غیر قانونی خریداری، کینٹین/کیفے ٹیریا اور سائیکل اسٹینڈ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے میگا کرپشن کی شکایت کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
اینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی،بولان میڈیکل کالج کے سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج گرفتار

ٹیگز:
اینٹی کرپشن بلوچستان
